torkham border to be opened temporarily for stranded pakistanis 1587069480 1911

پاکستانیوں کے لیے طورخم باڈرآج کھول دیا گیا ہے , 500 سے زائد پاکستانی آج طورخم باڈرکراس کر سکیں گے

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے طورخم سرحد آج کھول دیا گیا ہے , 500 سے زائد پاکستانی آج طورخم سرحد کراس کر سکیں گے ، بارڈر حکام , بارڈر کراس تمام پاکستانیوں کی سکریننگ کی جائیگی، بارڈر حکام کے مطا بق اب تک پانچ ہزار سے زائد پھنسے پاکستانی باشندے وطن پہنچ چکے ہیں، پاکستان میں پھنسے افغانی باشندوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائیگی، سینکڑوں افغان باشندے طورخم سرحد کراس کر سکیں گے، بارڈر حکام کے مطا بق طورخم سرحد ہفتے میں صرف ایک دن پھنسے افراد کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا