Tourism in KPK Opening Tomorrow Banner

خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے اہم منصوبہ کیلئے دستاویزجاری

ویب ڈیسک (پشاور ):خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے اہم منصوبہ کے دستاویزجاری کر دیئے گئے ۔دستاویز منصوبہ کے تمام تر مقامات،تعمیراتی اخراجات اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے ۔دستاویز کے مطابق کیبل کار میں فی مسافر کے آنے جانے کا کرایہ 5 سو روپے مقرر کیا گیا ہے ۔صوبے کے 2 سیاحتی اضلاع میں کیبل کار منصوبہ شروع کیا جائے گا ۔اپر دیر تا لوئر چترال کیبل کار منصوبہ ہو گا ۔یہ منصوبہ 32 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے سلسلے میں بین الاقوامی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا ۔کیبل کار کی مجموعی لمبائی 14 کلومیٹر ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سالانہ 8 ملین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔منصوبے سے مقامی سطح پر کیمپینگ اور سکنگ ٹریکس جیسی سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا ۔منصوبہ کے لیے ہائیڈرو جنریشن پلانٹ سے بجلی فراہم کی جائے گی ۔دستاویزکے مطابق پارکنگ پلازے میں 5 سو گاڈیوں کے پارک کرنیکی گنجائش ہو گی ۔منصوبہ کے لیے مناسب مقامات کا تعین کیا گیا ہے ۔کیبل کار منصوبے سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہو نگے ۔کیبل کار کی رفتار فی سیکنڈ کے حساب سے 6 میٹر ہو گی ۔منصوبہ کی تکمیل کے بعد15.70فیصد منافع متوقع ہے ۔کیبل کار میں یومیہ 30 ہزار سیاح سفر کرسکے گیں ۔ہر کیبل کار میں 10 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ۔38 منٹ کی یک طرفہ ٹرپ میں 250 سیاح سفر کرسکے گیں ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت