farman

موجودہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات ملک میں موجود مافیا کیخلاف اعلان جنگ ہیں – گورنر خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک(پشاور): 25 جولائی 2018 عام انتخابات میں عوام کی جیت ہوئی اور ایک کامیاب سفر کا آغاز ہوا , گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی اقدامات ملک میں موجود مافیا کیخلاف اعلان جنگ ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایمانداراور کرپشن سے پاک قیادت برسر اقتدار ہے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع

دو سالہ عرصہ اقتدار کے دوران موجودہ وزیراعظم نے کوئی اپنی فیکٹریاں نہیں بنایئں، وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس پر بیرون ممالک کے دورہ، اور کیمپ آفسز کا قیام نہیں کیا ۔دو سالہ عرصہ اقتدار میں عہدوں پر اپنے خاندان کو اہمیت نہیں دی گئی،

شاہی سواری کی طرح کسی خاندان کے فرد کیلئے سڑکیں بلاک نہیں کرائی گئیں نہ تو لندن، نیویارک میں جایئدادیں بنائی گیئں اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے زریعئے رقوم بیرون ممالک منتقل کی گیئں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ اس وقت ملک کا یہ واحد وزیر اعظم ہے جس نے وزیراعظم کے اخراجات کو انتہائی حد تک کم کر دیاہے۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی