اسلام آباد: کابینہ اجلاس منگل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا ۔اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈہ جاری کابینہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی پر بریفنگ دی جائے گی ۔وفاقی کابینہ پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق ایشوز پر مشاورت کرے گی ۔وفاقی کابینہ کیڑے مار دوا کی ایک مرتبہ بھارت سے درآمد کی اجازت دے گی ۔اس کے ساتھ ساتھ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کے قیام کی منظوری بھی دے گی ۔مشترکہ مفادات کونسل کا سیکریٹریٹ وزارت بین الصوبائی روابط میں قائم ہوگا۔کابینہ پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس بچوں کے حقوق کے کمیشن کے قیام کی منظوری دے گی۔ کابینہ اجلاس میں بیرون ملک بھجوانے والے پروموٹرز کے لائسنسز کی سمری بھی پیش کی جائے گی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس بچوں کے حقوق کے کمیشن کے قیام کی منظوری دے گی۔ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے نئے ایم ڈی/ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا معاملہ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments