carona 1 1

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار113 ، اموت5822

ویب ڈیسک (اسلام آباد):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار113 ہوگئی اوراموت5822 تک جا پہنچی ہے۔مہلک وائرس مزید 35 زندگیاں نگل گیا ،جبکہ 838صحتیاب ہو گئے۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سےدونیا میں 12 ویں نمبر پر ہےن،یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 226 نئے کسیز رپوٹ، ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 29 ہزار 857 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 267 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 37 ہزار 434 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان
مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

پنجاب میں 91ہزار 901 ، سندھ میں 1 لاکھ 17 598، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 220 ، بلوچستان 11 ہزار 578 ، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 952  ، اسلام آباد میں  14 ہزار 841 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 23 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔