ویب ڈیسک (پشاور):پشاور ایل آر ایچ میں کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی، 250 بیڈز پر مشتمل کورونا کمپلیکس میں صرف 17 مریض داخل ہیں ،داخل مریضوں میں 10 کنفرم باقی مشتبہ کیسسز شامل ہیں۔ ایل آر ایچ کے آئی سی یو میں کورونا کے 6 مریض داخل ہیں ،ایل آر ایچ میں داخل کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح میں نمایا اضافہ، عید کو مد نظر رکھتے ہوئے کورونا سے متعلق تمام سروسز ہائی الرٹ رہیں گی ،ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عوام کو منڈیوں کے اندر اور عید کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی اپیل۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments