ddddd 1

پشاور میں 860 روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ میئسر ہے ،محکمہ خوراک

ویب ڈیسک (پشاور) : محکمہ خوراک کی جانب سے پشاور میں سستے داموں آٹے کے سرکاری تھیلوں کی فروخت جاری ہے، محکمہ خوراک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 25 آٹا پوائنٹس قائم کر دئیے گئے ہیں , شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے 860 روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ فراہم کر دیا گیا ہے , محکمہ خوراک کے افسران نے شہر بھر میں 41 آٹا ڈیلروں کو بھی چیک کیا , 25 پوائنٹس پر سرکاری نرخ کے مطابق 860 روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ مل رہا ہے ، راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کا کہنا ہے کہ ہر سال اکتوبر کے مہینے میں سرکاری کوٹہ ریلیز کیا جاتا ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے دو مہینے قبل سرکاری کوٹہ ریلیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عامر تانبا پر فائرنگ میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے،وزیرداخلہ