14eb183d 278d 4ee4 a95b 4371562493b5

انڈر21 گیمز 2020 کی عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں افتتاح

چارسدہ :خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان کی ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کی طرف سے انڈر۔21 گیمز 2020 کی عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب-خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون و پارلیمانی اموراور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ نوجوان کھلاڑی نہ صرف صوبے کا بلکہ پاکستان کا نام کھیلوں کی میدان میں بین الاقوامی سطح پر روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں ہے- یہی وجہ ہے وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو کھیل کے بھرپور مواقع فراہم کررہے ہیں اور کھیلوں کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔ ہمارا صوبہ کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے صوبے کے کئی نامور کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ بدقسمتی سے پہلے کھیلوں کے شعبوں پر کسی نے کوئی توجہ نہیں دی تھی مگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس سلسلے میں کئی منصوبے شروع کئے ہیں جن میں صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ اعزازیہ پروگرام سمیت بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کے لئے منتخب کھلاڑیوں کو سپانسر کرنا شامل ہے اسکے علاوہ کھلاڑیوں کی بہترین تربیت کے لئے 100 اعلی کوالیفائیڈ کوچز بھی بھرتی کئے جارہے۔ وزیرقانون نے مزید کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 28 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ نوجوانوں کو کھیل جیسے صحت مند عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے، کیونکہ صحت مند نوجوان مضبوط قوم کی ضمانت ہے- انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے- خیبرپختونخوا کے کئی نوجوانوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے ہم نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچا سکتے ہیں-واضح رہے کہ چار سدہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 252 کھلاڑی چھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے رسہ کشی، کراٹے اور جمناسٹک سمیت دیگر گیمز کے مقابلے بھی کیے-

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان