خیبر پختونخوا کی 8جامعات مستقل وائس چانسلرز،20 رجسٹراراور23 کنٹرولر امتحانات سے محروم ہے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں وائس چانسلر و پرو وائس چانسلرکا عہدہ خالی ہے ، ذرائع کے مطا بق چترال یونیورسٹی کے تمام امور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے سپرد ہیں اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، بنوں یونیورسٹی، فاٹا یونیورسٹی مستقبل وائس چانسلرز سے محروم ہے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، کوہاٹ یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اور ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ میں بھی وائس چانسلر تعینات نہیں ہے ،پشاور یونیورسٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور، زرعی یونیورسٹی پشاورمیں مستقل رجسٹرار موجود نہیں ہے
مالاکنڈ یونیورسٹی،بے نظیر یونیورسٹی شرینگل،سوات یونیورسٹی، ہری پور یونیورسٹی، ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ بھی رجسٹرار سے محروم ہے۔ رجسٹرار سے محروم جامعات میں اضافی چارج یا پھر جونیئر افسران کے ساتھ امور نمٹائے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطا بق خیبر میڈیکل یونیورسٹی،اسلامیہ کالج پشاور ،زرعی یونیورسٹی پشاور ،سوات یونیورسٹی،مستقل کنٹرولر امتحانات موجود نہیں ہے،
مالاکنڈ یونیورسٹی، بونیر یونیورسٹی، ٹیکنیکل یونیورسٹی نوشہرہ ، وومن یونیورسٹی مردان و دیگر جامعات مستقل کنٹرولر امتحانات سے محروم ہے زرعی یونیورسٹی پشاور میں پرووائس چانسلر کا عہدہ ڈیڑھ سال ہے ، ڈائریکٹر فانس کا عہدہ کئی برس سے خالی ہے ، کے ایم یو پشاور، ہری پور یونیورسٹی ، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ مستقل ٹریژررتعینات نہیں خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2016 میں وائس چانسلر ز کے اضافی چارج دینے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے ،مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کو دیگر جامعات کا چارج بھی دیا گیا ہے ۔