23 Ships Docked At Gwadar Port

پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ: گوادربندرگاہ سےپہلی بارافغانستان کےلیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع

ویب ڈیسک(اسلام آباد):سرکاری حکام کے مطابق پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ بذریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگئی ہے۔15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ

ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہازمتحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کےلیےتجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا۔دوسےزائد کنٹینرزمیں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  ہوائی فائرنگ ایک اور بچے کی زندگی نگل گئی، پولیس خاموش