download 87

تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،سپیکر قومی اسمبلی

ویب ڈیسک(مردان ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرمردان میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ طلبا ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ طلبا محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ہمارے پیغمر نے فرمایا تعلیم حاصل کرو چاہے چین بھی جانا پڑے ۔تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،مسلمانوں نے تلوار کی وجہ نہیں بلکہ علم کی ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کیا جائے گا۔اسد قیصر نا کہا کہ مساوی تعلیم سے طلبا اعلی عہدوں پر فائز ہوسکیں گے۔ پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ طلبا اللہ پر ایمان اور محنت پر یقین رکھیں۔ انسان جو سوچ سکتا ہے وہ وہ ممکن ہو سکتا ہے۔ محنت کر کے آپ بڑے آدمی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے عہدے اس لیے ملتے ہیں کہ آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں۔ خدمت کرنے والے کو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ بڑے عہدے سے کام لینا اصل مقصد ہونا چاہیے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ محنت سے آپ بھی ملک کے وزیر اعظم اور قدیر خان بن سکتے ہیں۔ ہم نے ملک کے مل کر کام کرنا ہے۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے۔ ملک میں اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ ہمارا ملک ہر چیز سے مالا مال ہے۔ ہمیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند