ddd 2

سات سال سے صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی

ویب ڈیسک (پشاور):پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے سیکرٹری انفارمیشن سینیٹر عاجز دھامرا اور خیبر پختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات روبینہ خالد کی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے،روبینہ خالدسیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ آٹے کا بحران حکومت حل نہیں کرسکتی ہے اور ملک کو یورپ بنانے کی باتیں کر رہی ہے ،

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

روبینہ خالد نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخواپہلے این ایف سی ایوارڈ لے آئیں ، پاکستان میں اس سے بدترین دور کبھی نہیں آیا اس سے تو ڈکٹیٹر کا دور بھی اچھا تھا،انھو نے کہ وزیر اعلی اپنے خوابوں سے اٹھ جائیں سات سال سے صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ،روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ حکومت دو سال میں ایک بی آر ٹی منصوبہ مکمل نہ کرسکی ۔

مزید پڑھیں:  ضمنی انتخابات، امید ہے فارم 45 کو فارم 47 کا رزلٹ نہیں دیا جائیگا، بیرسٹر سیف