2095296 800968640

پاکستان کاعیدالاضحی کےموقع پر افغان طالبان کےجنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستان نے افغان طالبان کی طرف سے عیدالاضحی کے موقع پر تین دن کیلئے جنگ بندی کے اعلان اور افغان حکومت کی طرف سے اسی طرح کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ یہ مثبت پیشرفت پر امن اور مستحکم افغانستان کے مقصد کی طرف ایک قدم ہے اور امید ظاہر کی کہ افغانوں کے اندر مذاکرات کیلئے امریکہ طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مزید اقدامات کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک
مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر امن مستحکم جمہوری خوشحال اور متحد افغانستان کیلئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم کے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے محمد صادق نے بھی ایک ٹویٹ میں اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا ہے۔