اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور بنیادی حقوق کے مکمل احترام اور اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ وہ اتوار کی شام اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ٹھوس موقف اختیار کیا ہے اور پاکستان اور بھارت کی طرف سے اتفاق رائے کی صورت میں مسئلے کے حل کیلئے اپنے اچھے تعلقات استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔
