Hotel Tourist Lodge Hotel 20Tourist 20Lodge chitral 2 310

چترال کے ایک مقامی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرگئی۔میاں بیوی جاں بحق

ویب ڈیسک (چترال ):جمعرات کی صبح 11بجے چترال کے ایک مقامی ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرگئی۔ بالکونی میں کھڑے 16 افراد نیچے گرگئے جن میں سے ایک مرد اور خاتون ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں دم توڑ گئے جوکہ میاں بیوی بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کے چار خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 21افراد سیر سپاٹے پر چترال آئے ہوئے تھے اور اس ہوٹل کے چار مختلف کمروں میں مقیم تھے۔

مزید پڑھیں:  چترال میں بارشیں اور سیلاب، تین پیپرز کینسل، نیا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا