collleges

خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں اور کالجز کھولنے کی تیاریاں جاری

ویب ڈیسک (پشاور): پشاورخیبرپختونخوا میں سرکاری سکولوں کے بعد کالجز کو حفاظت کے ساتھ کھولنے کی تیاریاں شروع کردیے، کورونا ایس او پیز کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کے لئے کالجز کوسٹاف کیلئے 17 اگست سے کھول دیئے جائیں، ڈائریکٹوریٹ آف ہائیرایجوکیشن نے 18 کالجز کے پرنسپل اورجائنٹ منجمنٹ کونسل کورآرڈی نیٹر کے نام مراسلہ ارسال کیا،این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 15 ستمبرسے کالجز کھولنے کیلئے تیاریوں کا آغاز کیا جائے,مراسلہ کالج پرنسپلز پانچ فیکلٹی ممبرزکے ساتھ ورکنگ ڈیز پرحاضری یقینی بنائے، کلاس فور اور منسٹیریل سٹاف کو بھی 17 اگست سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیے ہے، کلاس رومز،ہاسٹلزاور دفاتر میں دن میں دو مرتبہ ڈس انفیکشن سپرے کیاجائے، داخلہ، شجرکاری اور دیگر امور کیلئے قائم کمیٹیاں شیڈول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق