پشاور(کیمپس رپورٹر) اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے گذشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے احمد فراز بلاک کے لان میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹیو آفیسر عرفان اللہ مروت، حیات خان، معصوم،سکندر اور سیکیورٹی آفیسر جاوید خان بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔ شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان نے کہا کہ ”ایک بشردوشجر” مہم کو کامیاب کرنا چاہیئے۔طلباء شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔ اسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ اور طلباء ”ایک بشر دو شجر ” مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments