maxresdefault 3

پاکستان سوپر لیگ کا 20فروری سے آغاز‘بیرونی کھلاڑیوں کی آمد

کراچی۔شین واٹسن کراچی میں شاندار استقبال پر حیران رہ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کرکٹر شین واٹسن گذشتہ روز جب کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو استقبال کرنے کیلیے فرنچائز کے مالک ندیم عمر اور منیجر اعظم خان موجود تھے، انھوں نے آسٹریلوی آل راؤنڈرکو جامنی رنگ کی روایتی بلوچی پگڑی پہنائی۔شین واٹسن نے کہاکہ میں اس استقبال کی توقع نہیں کررہا تھا،اپنے پرستاروں کے درمیان آکر بہت خوش ہوں، طویل سفر کی تھکاوٹ ختم ہوگئی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کلر کی پرپل کیپ میری پہچان ہے۔پاکستان سوپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 22فروری سے آغاز ہوگا جو 22مارچ تک جاری رہے گا ۔اس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کئی ورلڈ کلاس کھلاڑی شام ہیں ۔ٹیموں میں اسلام آباد یونائٹیڈ‘کوئٹہ گلیڈی ایٹرز‘پشاور زلمی‘لاہور قلندرس‘ کراچی کنگس اور ملتان سلطان شامل ہیں ۔پی ایس ایل 5میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 2مرتبہ لیگ مرحلے میں مدمقابل آئیں گی، پہلا مقابلہ 22 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا 5مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پشاور زلمی کو ایونٹ کے کامیاب کھلاڑیوں کامران اکمل ( 47 میچز میں 1286 رنز) اور وہاب ریاض (45میچز میں 65 وکٹیں) کی خدمات حاصل ہیں۔رواں سال شعیب ملک کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو مزید تقویت ملی ہے، ٹام بنٹن بھی موجود ہیں، کیرون پولارڈ، ڈیرن سیمی اور امام الحق گذشتہ ایڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انجری سے صحتیاب ہونے والے حسن علی،راحت علی، نوجوان اسپنر محمد محسن، عامر علی اور فاسٹ بولر عامر خان بھی پشاور زلمی کے اہم ہتھیار ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدوں کا محور گذشتہ ایڈیشن کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ شین واٹسن ہوں گے، جیسن روئے، عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی سرفراز احمد کی قیادت میں متوازی بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہیں، بولنگ میں پیسرز نسیم شاہ، محمد حسنین، ٹیمل ملز، اسپنرز محمد نواز، فواد احمداورآرش علی خان موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا