اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب، تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے افغان مہاجرین کی مدد جاری رکھی. افغان عوام نے40برس میں کسی بھی قوم سےزیادہ مشکلات اٹھائی ہیں- ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں. افغانی عوام امن کے مستحق ہیں. پاکستان افغان امن عمل کیلیے جو کچھ ہو سکتاہے وہ کر رہا ہے. افغانستان میں تنازع جاری رہنا پاکستان کے حق میں نہیں.
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کے ڈیڑھ برس کےدوران میری حکومت نےافغان امن عمل کیلیے جوکرسکاکیاہے. افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھا. پاکستان نے کرکٹ میں افغانستان کی مدد کی. وزیر اعظم نے کہا کے ہماری دعا ہے افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں.