1045087 gomalx 1455231603

گومل یونیورسٹی میں طلباء کو فیسوں کے خلاف احتجاج مہنگا پڑگیا

پشاور: یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے 23 طلباء کوجامعہ سے نکال دیا، احتجاج کرنے والے 10 طلباء 50 ہزار جرمانہ اور 2 سال کے لئے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کردی، احتجاج کرنے والے 13 طلباء کو 25 ہزار جرمانہ اور ایک سال تک جامعہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، طلباء کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کی گئی ہے.
طلباء 15 دن کے اندر اندر کمیٹی کے سامنے صفائی پیش کرنے کی ہدایت جاری، چند دن پہلے فیسوں میں اضافے کے خلاف مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلباء نے احتجاج کیا تھا، صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں ملتے اس لئے فیسوں میں اضافہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا