1351456456

شوکت یوسف زئی کا مقامی عدالت کے فیصلے پر ردعمل

ویب ڈسک (پشاور): وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے مقامی عدالت کے فیصلے پر ردعمل، شوکت یوسف زئی نے کہا مجھے تو اس کیس کے مندرجات کا بھی علم نہیں، میڈیا سے پتہ چلا کہ مقامی عدالت نے اسفندیارولی خان کی جانب سے دائرہر جانہ کیس میں میرے خلاف فیصلہ دیا ہے، ابھی تک کسی عدالت کی طرف سے کوئی قانونی نوٹس نہیں ملا، عدالتوں کا احترام کرتاہوں اور اسی عدالت سے رجوع کرکے حق دفاع ثابت کروں گا،

شوکت یوسفزئی نے کہا میں نے کوئی الزام نہیں لگایا بلکہ صحافی کے سوال پر مرحوم اعظم ہوتی کی اسفندیارولی خان بارے بیان کا حوالہ دیا تھا، اعظم ہوتی مرحوم اسفند یار ولی خان کے قریبی رشتہ دار ، گھر کے اہم فرد اور پارٹی کے مرکزی عہدیدار تھے، کیااسفندیار ولی خان نے اعظم خان ہوتی کو بھی شوکاز نوٹس دیا تھا،