61ebf391 0a5b 43ae a9a2 fad252afe27b 16x9 600x338

یورپی یونین کی طرف سے8 شامی تاجروں اور اداروں پر اقتصادی پابندیاں

یورپی یونین کی طرف سے شام میں اسد رجیم کی معاونت کرنے والی 8 کاروباری شخصیات اور متعدد اداروں پر اقتصادی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

یورپی یونین کی یورپی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں میں شامی رجیم کی مدد کرنے والی 8 شخصیات اور دو اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ یہ شخصیات اور ادارے اسد رجیم پر یورپی ممالک کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  ماسکو حملے کے پیچھے ممکنہ طور پر امریکا، برطانیہ اور یوکرین ہیں، روس

یورپی کونسل کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں جن شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں ياسر عزيز عباس، ماهر برهان الدين الإمام ،وسيم قطان ،عامر فوز ،صقر رستم ،عبدالقادر صبرہ، خضر علي طہ اور عادل أنور العلبی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

اس کے علاوہ قاطرجی اور شام ہولڈنگ گروپ آف کمپنیز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ یورپی یونین نے سنہ 2011ء کو شام میں اسد رجیم کی معاونت کرنے والی 277 شخصیات اور 71 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیاتھا۔ پابندیوں میں یورپ میں ان کے اثاثوں کی بندش اور سفری پابندیاں شامل ہیں۔