73747205

یوروپین یونین کے اجلاس میں سی اے اے کا دفاع

بروسلز۔ ہندوستانی کے وزیرخارجہ سبرامنیم جئے شنکر نے ہندوستان میں شہریت ترمیمی قانون اور کشمیر میں کریک ڈاؤن کی مدافعت کی۔ وہ یوروپین یونین کے ساتھ قریبی تعلقات میں اضافہ اور معاہدات کی توقع کے ساتھ بروسلز میں ہیں۔ جنوبی ایشیاء کے بڑے ملک کے ساتھ تجارت میں فروخت اور تعلقات کی تجدید کے ساتھ یوروپین یونین وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جئے شنکر اعزاز مہمان ہیں۔ یوروپین یونین کے صدر ارسولا کے نئے کمیشن کے ذریعہ بروسلز وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مارچ میں چوٹی اجلاس منعقد کرنا چاہتا ہے۔ خارجہ پالیسی کیلئے یوروپ کے نمائندے جوزف بوریل کہا کہ موسمی تبدیلی، ڈیجیٹل انقلاب اور چین میں وائرس بڑے چیلنجس ہیں۔ جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کی نئی حکومت اور یوروپین یونین کے نئے کمشنر دونوں تروتازہ ہیں جو اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ یوروپین یونین کے شراکت دار ممالک ہندوستان کے بڑے تجارتی پارٹنرس ہیں۔ ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کی درآمدات و برآمدات سالانہ 49 بلین امریکی ڈالرس ہے۔ یوروپین یونین نے ایشیاء کے اہم ممالک جاپان، ویتنام اور سنگاپور کے ساتھ کئی تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ہندوستان ایسے معاہدات پر دستخط کیلئے چوکسی اختیار کررہا ہے۔ جئے شنکر نے واضح کیا کہ ہندوستان یوروپ کے ساتھ سیکوریٹی اور اسٹراٹیجک پالیسی پر قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین