pakistan hockey federation01 768x384 1

پاکستان ڈے ہاکی ٹورنامنٹ 22 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی ۔ پاکستان ڈے ہاکی ٹورنامنٹ 22 اور 23 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان ڈے کے موقع پر راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ہاکی ٹورنامنٹ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سٹی کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ان ٹیموں میں اے آر ایل، الفیصل کلب، واہ رہبر کلب، نشتر کلب، شاہ زمان کلب، بندہ کلب، العباس کلب اور اسلام آباد ٹائیگرز شامل ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود