UN0139379

پولیو مہم، پشاور میں8لاکھ 23ہزاربچوں کوقطرے پلائے جائیں گے

پشاور(وقائع نگار)پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے ،مہم کے دوران 823717 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ مہم میں 2471 ٹیمیں پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جن سیکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت و دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ تاکہ پشاور سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور ہماری مشترکہ کوششوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر