Imran Khan final 696x392 3

کمزور اور غربت کا شکار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے- وزیرِ اعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت غریب اور کم آمدنی والے طبقات کو اشیائے ضروریہ کی مد میں حکومتی سبسڈی کی فراہمی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے اجلاس۔

اجلاس میں معاونِ خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیکرٹری خزانہ ، چئیرمین نادرا و دیگر سینئر افسران شریک۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سبسڈی کو مستحق افراد تک موثر طریقے سے پہنچانے خصوصاً غربت کا شکار اور کم آمدنی والے طبقات کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حوالے سے سبسڈٰ ی کے نظام کو بہتر بنانے کے ضمن میں مختلف تجاویز پر غور-

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اور غربت کا شکار افراد کی ضروریات کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ سبسڈی کے نظام کو موثر ، شفاف اور ٹارگیٹڈ (اہداف کے مطابق) بنایا جائے اور

اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کا بہترین استعمال ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں سبسڈٰی کے نظام میں خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے ان وسائل سے وہ طبقات بھی فائدہ اٹھاتے رہے جو اس کے مستحق نہیں تھے۔

وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ، سیکرٹری خزانہ، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی کہ غریب اور کم آمدنی والے طبقات کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حوالے سے ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔