679319 5918158 l 577223 083412 updates akhbar

شہبازشریف کا کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین سے اظہار ہمدردی

ویب ڈسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرین سے اظہار ہمدردی کی، شہبازشریف کی کراچی اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں پارٹی کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور ہاتھ بٹانے کی بھی ہدایت دی. کراچی کے پارٹی کے منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں،

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

شہبازشریف نے کراچی میں پارٹی کے صدر اور دیگر ذمہ داران کوہدایات جاری کردیں، فاقی حکومت سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور متاثرین کی امداد وبحالی کے لئے صوبوں سے بھرپور تعاون کرے اور پارٹی عہدیداران اور کارکنان کو متاثرہ علاقوں میں عوامی ضروریات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت دی، پارٹی کی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں، امدادوبحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، شہبازشریف کی پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کو بھی سندھ بالخصوص کراچی میں متاثرین کی مدد میں تعاون کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100انڈیکس67ہزار پوائنٹس کی حد چھونے لگا