Pakistan22

شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 4 بچے جانبحق

چارسدہ: تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ کانگڑہ میں مدرسہ کی چھت گر گئی. مدرسہ کے برآمدہ کی چھت ملبے تلے دبے بچوں کو مقامی افراد نے نکال لیا.چھت گرنے سے 4 بچے جانبحق جبکہ 10 بچے شدید زخمی ہو گئے.

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا. زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال تک ہیں. بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جا رہا ہے.

مزید دیکھیں :   پشاور، بھاری منشیات کی دبئی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار