WhatsApp Image 2020 08 28 at 5.27.27 PM

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات

ویب ڈسک :نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات میں تیزی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات اور ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعے روزگار کی فراہ،می پر مشاورت، ملک میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سیشنز شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے حکومت ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرے گی, نوجوان اثاثہ ہیں, ملکی معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے,
عثمان ڈار کا یہ کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت بھی 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فرہم کیا جائیگا، پروگرام سے رقم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کر دی ہیں, وزیراعظم چاہتے ہیں نوجوانوں کا ملکی تعمیرو ترقی میں شراکت دار بنایا جائے, ملاقات میں ٹائیگر فورس کی نئی ذمہ داریوں سے متعلق پلان پر بھی تفصیلی مشاورت، ٹائیگر فورس کو ای گورننس سسٹم کے ذریعے میدان میں اتارا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی