20792460191598669028

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں نویں محرم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک : حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جانثاروں کی کربلا میں قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں نویں محرم انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،اس سلسلے میں آج ملک کے مختلف علاقوں میں عزہ داری جلوس نکالے جائیں گے،عزہ داری جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے ملک میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر نور الحق قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم قربانی ہمیں ظلم و ناانصافی کے خلاف حق وصداقت کے اصولوں پر ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک