6c303593 e5e6 4172 b62b b510ea95ea43

صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں مدین کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،چیئرمین ڈیڈیک سوات

ویب ڈیسک (سوات): چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے شاہگرام تیرات مدین میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات سمیت امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایم پی اے میاں شرافت علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، فضل حکیم خان یوسفزئی متاثرہ علاقے میں جاکر سیلاب کے متاثرین سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی اور امدادی کاروائیوں سے متعلق معلومات حاصل کیں، فضل حکیم خان یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں مدین کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان صاحب نے مدین میں جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور سیلاب میں ہونے والوں جاں بحق افرادکے لواحقین کے لئے پانچ، پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کیلئے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ تا خزانہ بائی پاس روڈ کھنڈرات میں تبدیل