765793 4992598 firing ak 47 01 updates

جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ چینو خواہ میں زمینی تنازعہ پرجھڑپ

ویب ڈ یسک(جنوبی وزیرستان):جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ چینو خواہ میں دوتانی اورکرے خیل قبائل کے مابین زمینی تنازعہ پر ایک دفعہ پھرجھڑپ شروع، ذرائع کی اطلاعات کے مطابق دونوں قبیلے کے افراد مورچہ زن ہیں چھوٹے وبڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال ہورہاہے. پولیس فائرنگ کی روک تھام میں ناکام، قبائلی جھگڑے اور زمینی تنازعات میں روبہ روزاضافہ ہوتاجارہاہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی نے کہا کہ پولیس ٹیمیں تشکیل کردی گئ دونوں قبائل کے مابین فائربندی کی کوشش کررہے ہیں. کرے خیل اور دوتانی قبیلوں کیخلاف قانونی کاروائی کرینگے.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی