news 1578378718 2835

مردان 2 مختلف واقعات میں کچے مکان کی چھت گرنےسے 2 خواتین اور1 بچی زخمی

ویب ڈیسک (مردان): مردان 2 مختلف واقعات میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین 1 بچی زخمی. مقام بائی پاس روڈ گجر نگر میں کچے مکان کی چھت گرنے سے زوجہ مجیب اللہ زخمی، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کردی,
ہاتھیان جیوڑ میں ایک اور مکان کی چھت گرنے سے زوجہ عبداللہ بیٹی سمیت ملبے تلے دب گئی, خاتون اور بچی کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے, میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا.

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سوزوکی کھائی میں جا گری، دو افراد جاں بحق، 10 زخمی