445046 454437036

سپریم کورٹ کا وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دریاوں اور نہروں کے اطراف میں شجر کاری کا حکم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی و صوبائی حکومتوں کو دریاوں اور نہروں کے اطراف میں جنگلات کے لیے شجرکاری کا حکم، عدالت کا فوری طور پر دریاوں اور نہروں کے اطراف میں شجر کاری کا حکم عدالت نے دریاوں کے اطراف میں کچہ کی زمین پر کاشت کاری سے بھی روک دیا، وفاق اور سندھ سے نئی گج ڈیم کی تعمیر کی ٹائم لائین طلب، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت کا نئی گج ڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت، دریاوں کیساتھ کچہ کی زمین پر کاشت کاری نہیں ہو سکتی، دریاوں نہروں کے اطراف میں درختوں کی کلیاں نہ لگائی جائیں، کم ازکم 6 فٹ کو درخت لگا کر اسکو محفوظ بنائیں، عدالت نے شجرکاری پر تمام حکومتوں سے ایک ماہ میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پانی کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، دریاوں اور نہروں کیساتھ درخت لگانے کی کوئی اسکیم نہیں ہے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ درخت لگانے کس سلسلہ میں ختم ہو گیا ہے، ہماری حکومت نے بلین ٹری سونامی کا منصوبہ شروع کیا،
یہاں دریاوں اور نہروں کے اطراف میں جنگلات کی بات ہو رہی ہے، شیشم کے درخت پنجاب میں ختم ہو گئے، نئی گج ڈیم کی تعمیر کا کیا بنا، نئی گج ڈیم کے پی سی ون کی ایکنک نے ابھی تک منظوری نہیں دی، جوائینٹ سیکرٹری پانی بجلی کی نئی گج ڈیم پانی کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے، عدالت کے مطابق وفاق اور سندھ نئی گج ڈیم کی تعمیر پر رضامند ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے نئی گج ڈیم تعمیر کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  سڈنی حملے میں زخمی پاکستانی سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا