55bca26bac36a

جنوبی وزیرستان میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری، لکڑی پڑوسی ملک افغانستان سمگل ہورہی ہیں

ویب ڈیسک (جنوبی وزیرستان): جنوبی وزیرستان میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے، لکڑی پڑوسی ملک افغانستان سمگل ہورہی ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق روزانہ کے بنیاد سے درجنوں لکڑی اورکوئلے سے لدے ٹرک پڑوسی ملک افغانستان سمگل ہورہی ہیں، لکڑی اور کوئلے کی لدے ٹرک براستہ انگوراڈہ پڑوسی ملک سمگل ہورہی ہیں،
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ جنگلات مکمل طور پر ناکام نظرآرہی ہے اور حکام بالا نوٹس لیں، لکڑی اور کوئلہ سمگل ہونے سے وانامنڈیوں میں لکڑی ناپید ہوگئ، قیمتی جنگلات کی کٹائی کا پھرزور مذمت کرتے ہیں، محکمہ جنگلات کے مطابق کئ بار لکڑیوں کی سمگل کرنے کی ناکام کوششیں کیں، لیکن کامیاب نہ ہوسکیں، لکڑیوں اور کوئلے کی سمگلینگ میں بڑے بڑے مافیاں ملوث ہیں، لکڑیوں اور کوئلے کی روک تھام میں دیگر سرکاری محکمے تعاون نہیں کررہے ہیں، قیمتی جنگلات کی تحفظ اولین ترجیح میں شامل ہیں،جنگلات کی کٹائی ملک و علاقے کیلئے نقصان دہ ہے،

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی