.jpg

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے دریاؤں اور ند ی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری

ویب ڈ یسک (پشاور) :پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے دریاؤں اور ند ی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال کی رپورٹ جاری کر دی،
دریائےسوات میں چکدرہ کےمقام 56353 کیوسک ،منڈ36671 ،خوازخیلہ 34610، دریائےپنجکوڑہ 20497 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام93839 کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ اور چارسدہ میں دریاوں قریب رہنے والے افراد صورت حال سے باخبر رہے۔ سیاحوں سےگزارش ہے احتیاط کرئے۔ ابھی تک کی اطلاعات کےمطابق حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 30 افرادجاں بحق جبکہ 38افراد ذخمی ہوئے۔ 118 گھروں کوجزوی جبکہ 15گھروں کومکمل نقصان پہنچا۔ بندسڑکیں کھولنےکےلیےاقدامات جاری ہیں۔
چترال ،کوہستان، بونیر کے لیے مز ید امدادی سامان بھیج دیا گیا۔ امدادی سامان میں خیمے ، میٹس ، حفظان صحت کٹس ، کچن سیٹ ، کمبل سیٹ شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اےصو بےکےتمام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قر یبی رابطے میں ہے۔ ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700یا متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دیں۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ الیکشن، خیبرپختونخوا سے 7 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے، الیکشن کمیشن