Imran Khan 750x369 1

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی ہاوسنگ و تعمیرات کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈ یسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی ہاوسنگ و تعمیرات کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین، کمیٹی ارکان اور صوبائی نمائندے شریک ہوں گے، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی اب تک کی پیش رفت بارے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، اجلاس میں سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا،بینکوں کی جانب سے آسان قرضوں کی فراہمی سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول