574799 8347202 arif alvi akhbar

حکومت قومی اداروں کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔ صدر مملکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے، ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد میں Achievement ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ اور دیگر مشکلات کے باوجود حکومت قومی اداروں کے استحکام کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے، صدر نے کہا کہ ادارہ جاتی ترقی سے ملک میں اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مراعات کے پرکشش پیکج کے نتیجے میں سٹاک ایکسچینج میں استحکام آیا ہے، جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاروباری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جن سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا، حکومت افریقی ملکوں کے ساتھ روابط میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے، جس سے ان ملکوں کی وسیع تر منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 71 ہزار کی حد عبور