uaedronelibya

لیبی فوج نے طرابلس میں ترکی کا مسلح ڈرون طیارہ مار گرایا

لیبیا کی قومی فوج نے جنوبی طرابلس میں عین زارہ کے مقام پر ترکی کا ایک مسلح ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کا مسلح ڈرون طیارہ لیبی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کے لیے معیتیقہ ہوائی اڈے سے اڑا۔ اس طیارے کے ذریعے لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے طرابلس کی بندرگاہ کو نشانہ بنائے جانے کا انتقام لینا تھا۔

اس واقعے سے قبل لیبی فوج نے طرابلس کی بندرگاہ پر بمباری کی تھی۔ یہ بندرگاہ لیبیا کی متنازع قومی وفاق حکومت اور اس کی وفادار ملیشیا کوترکی سے آئے اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کا سب سے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  یحییٰ السنوار کو محفوظ راستہ دینے کی تجویز اسرائیل نے کبھی نہیں دی، حماس

لیبی فوج نے طرابلس بندرگاہ پر گولہ باری کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ لیبی فوج کا کہنا ہے کہ طرابلس کی بندرگاہ پر اسلحہ کے ایک گودام کو بمباری سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔

طرابلس بندرگاہ پر بمباری کے بعد لیبیا کی قومی تیل فائونڈیشن نے تمام آئل ٹینکر خالی کردیئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کم برے امیدوار کوووٹ دیں، امریکی انتخاب میں پوپ فرانسس کا مشورہ

قبل ازیں لیبیا کی مسلح افواج کی طرف سے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج کو طرابلس بندرگاہ کے اندر موجود اسلحہ کے ایک گودام کونشانہ بنانے اور اسے تباہ کرنے کے احکامات موصول ہوئے تھے جن پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ حملہ قومی وفاق حکومت اور اس کی وفادار ملیشیا کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔