world food day

خودکو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی غذا کا انتخاب کیجئے

اکثر خواتین و مرد غذا کے انتخاب میں لاپرواہی کرتے ہیں اور اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں ۔جبکہ صحت مند رہنے کے لئے مناسب غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ہمیشہ اپنی صحت کو فوقیت دیجئے اور اپنے لئے اچھی غذا کاانتخاب کیجئے۔

آپ کے لئے کیا ضروری ہے:

اپنی عمر ،جنس،قد،وزن اور جسمانی کام کے لحاظ سے اپنی غذا کاانتخاب کریں اس کے لئے یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ آپ کو کتنی کیلوریز،غذا اور مشروبات کی ضرورت ہے ۔

کم کھائیں :

آپ جو کچھ بھی کھانا چاہتی ہیں اس کے لئے چھوٹی پلیٹ کا استعمال کریں اس طرح آپ کم مقد ار میں کھائیں گی اور کم کیلوریز حاصل کریں گی ۔یہ بھی ضروری ہے کہ کھانے کو آرام آرام سے مزے لے لے کر کھائیں ۔



اپنی ہڈیوں کو مضبوط بنائیں :

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی غذا میں کم چکنائی والا دودھ ،دہی اور پنیر شامل کریں۔اپنی چائے یا کافی میں بھی بغیر چکنائی یا کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں ۔

سبزیاں اور پھل کھائیں :

آپ کی غذا کا آدھا حصہ پھل اور سبزیوں پر مشتعمل ہونا چاہئے۔دن کے وقت پھل ضرور کھائیں ۔سبزیوں میں لال ،نارنجی اور ہری سبزیوں مثلا ٹماٹر،شکر قندی،بروکولی کا انتخاب کریں ۔

زیادہ پانی پیئیں:

وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے پانی اور کم کیلوریزوالے مشروبات لیں ۔اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں تاکہ کسی وقت بھی پیاسا نہ رہنا پڑے۔

فائبر والی غذا لیں:

اپنی غذا میں ثابت اناج جیسے برائون رائس،بھوسی والے آٹے کی روٹی شامل کریں ۔فائبر والی چیزوں سے پیٹ بھرا رہتا ہے اور پوری غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے۔

اپنی غذا کے بارے میں معلومات رکھیئے :

اچھی غذا حاصل کرنے کے لئے اس کے اجزاء کے بارے میں پوری معلومات ہونا ضروری ہے ۔ڈبے میں پیک یا کھلی ہوئی غذائوں کو استعمال کرنے سے پہلے ان کے غذائی اجزاء ضرور دیکھ لیں ۔تاکہ وہی غذا استعمال کریں جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

مضر صحت غذاؤں سے گریز کریں :

اپنی غذا سے کیلوریز کم کرنے کے لئے فیٹس اور شکر والی غذائوںکو کم کریں۔کم چکنائی والا گوشت کھائیں ،کیک ،،بسکٹ ،آئس کریم اور مٹھائیاں کم سے کم کھائیں ۔

گھر کا کھانا کھائیں :

گھر پر کم چکنائی، نمک اور شکر والا کھانا بناکر کھائیں ۔جب زیادہ تر کھانا گھر پر بنے گا تو اس کی غذائیت پر بھی خاص دھیان دیا جاسکتا ہے۔اور آپ اپنے لئے بہتر غذا کا انتخاب کر سکیں گے ۔اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ کون سی غذا آپ کے لئے صحت بخش رہے گی جیسے مرغی کو تلنے کے بجائے روسٹ کر کے کھانا زیادہ مفید ہوتا ہے۔

چاق وچوبند رہیں :

ہفتے میں کم از کم ڈھائی گھنٹے جسمانی طورپر ایکٹو رہنا ضروری ہے ۔جاگنگ ،سائیکلنگ یا واک ضرور کریں ۔ایسی ورزش کریں جس سے مسلز میں کھنچائو ہو۔

کیٹاگری میں : صحت