147 1

کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹانک میں لائبریری کا افتتاح کیا

ویب ڈیسک (ٹانک): سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹانک میں لائبریری کا افتتاح کر دیا، ٹانک لائبریری سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی ،
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کے لئے تعلیم کی ضرورت ہے، ملک میں اس وقت 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہے، ٹانک لائبریری گزشتہ 20 سال سے بند ہے، لائبریری میں کمپیوٹر روم قائم کیا جائے گا، لائبریری کے بحالی کے تمام اخراجات افریدی فاٶنڈیشن برداشت کرے گی،
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹانک میں سپورٹس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کھیل کو فروخ دینے کے لئے کرکٹ اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر محمد کبیر آفریدی اور ٹی ایم او فیضان نے بھرپور تعاون کیا۔