Screen Shot 2020 09 05 at 3.46.27 PM

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان آج ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے اہم دورے پر پہنچ گئے، جہاں گورنر سندھ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات شبلی فراز اور عامر محمود کیانی بھی کراچی پہنچے، دفتر وزیراعظم سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں کراچی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی، امین الحق، گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہیں، کراچی پہنچنے کے فوراً بعد وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہر کا فضائی جائزہ لیا، اس کے علاوہ وہ آج کاروباری شخصیات سے ملاقات اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے،‎ دفتر وزیراعظم کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ، وزیر اعلی، اراکین صوبائی اسمبلی اور کاروباری شخصیات بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گی اور انہیں کراچی کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی، قبل ازیں دورے کے بارے میں ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کراچی کی قسمت بدلنے کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے، جو کراچی سمیت سندھ بھر کی عوام کی تقدیر بدل دے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے وفاقی حکومت اس عزم کے ساتھ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی امور میں مداخلت،6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط