لکی مروت: تفصیلات کے مطابق تربت بلنگور میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں کا حملہ، ایف سی کے پانچ اہلکار شہید تین زخمی. حملہ رات کے وقت بلنگورسے اٹھائیس کلومیٹر دور گٹی کور میں کیا گیا.
ایف سی کی ایک سو پچیس ونگ کی چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ اہلکار شہید ہوئے ہیں. شہداء میں ایک نائیک، تین لانس نائیک اور ایک سپاہی شامل ہیں۔ دوشہداء کا تعلق لکی مروت سے ہے. لانس نائک الیاس خیروخیل جبکہ سپاہی ضیاء الرحمن کاتعلق شاہ مدو سے ہے. نائک سرورخان مہمند،لانس نائک نقیب محسوداورلانس نائک عبداللہ بلوچ شامل ہیں سیکورٹی ذرائع.