hjhjh

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 394 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 394 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6542 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 86ہزار 016 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 2 لاکھ 98 ہزار 903 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 30 ہزار 671 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 97226 خیبرپختونخوا میں 36625 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 15750 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3008 بلوچستان میں 13292 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 2331 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6345 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2423 پنجاب میں 2210مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1255 اسلام آباد میں 176 کورونا مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 71 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 65 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 20,980 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے1050 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 87 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 27 لاکھ 78 ہزار 689کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق