protest 696x419 1

اورکزئی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (اورکزئی) : اورکزئی میں چھپر مشتی قبائل کا بجلی منقطع کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے، گزشتہ 15 روز سے چھپر مشتی بجلی سے محروم ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور پر بجلی بحال کیا جائے، اپنے مدد آپ کے تحت بجلی لگانے کی وجہ سے 3 افراد معذور ہو چکے ہیں، معذور افراد کو معاوضہ نوکری اور فری علاج دیا جائے، واپڈا اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہنگو اورکزئی ہیڈ کوارٹر اور پشاور اسمبلی ہال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔