WhatsApp Image 2020 02 19 at 7.08.43 PM

شائقین کرکٹ کاانتظار ختم ہونے کے قریب

کراچی : چونتیس میچز، بتیس روز اور چار مقامات، پاکستان سپر لیگ2020 کا میلہ سجنے میں محض ایک دن باقی رہ گیا ہے۔کراچی میں پی ایس ایل کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نےکپتانوں کے ساتھ ٹرافی کی رونمائی کی۔

میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب کل شام چھ بجکر45 منٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گی۔ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی،آئمہ بیگ اور دیگر فنکاراپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ کل رات9بجےشروع ہوگا۔ ایونٹ کے9 میچز کراچی ،14 لاہور،8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔