pic 5bb1e 1559118269 87 1280x720 1

ڈی جی پی ڈی ایم اے ضلع مہمند ماربل مائنز حادثہ کے جائے وقعہ پر پھنچ گئے

ویب ڈیسک (پشاور): وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی جی ریسکیو 1122 متاثرہ علاقے پھنچ گئے، ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز میں تودہ گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئےتھے، پی ڈی ایم اے کے مطابق پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپر یشن لے رہے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 17 افراد کی جسد خاکی اور 9 زخمی کو ملبے سے نکال لیا گیا، مز ید افراد کو ملبےسے نکالنے کے لیے آپر یشن جاری، پشاور سے 5 ایمبولینسز اورایک ریکوری ویئکل مہمند کے لیے بھیج دی گئی، پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا