navy

” آپریشن سومنات’ 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام”-ترجمان پاک بحریہ

” آپریشن سومنات’ 65 کی جنگ میں بھارت کی شکست کا دوسرا نام”۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیر فورس کے حملوں کو غیر موثر بنانے کے لئے "دوارکا ریڈار اسٹیشن” تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا۔ بھارتی بحریہ کو ہاربر سے نکلنے پر مجبور کیا جانا ضروری تھا تاکہ وہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی کا نشانہ بن سکیں۔ دوران آپریشن ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا۔ آپریشن کے دوران جہازوں کی رہنمائی صرف سمتوں کے ذریعے سے کی جا رہی تھی۔ نصف شب تمام جہاز دوارکا کے ساحل کے قریب آچکے تھے۔ بارہ بج کر چہبیس منٹ پر فائر کا حکم ملا اور جہازوں کی توپیں آگ اگلنے لگیں، پے در پے حملوں سے ریڈار اسٹیشن بمع عملے کے مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا۔ ریڈار اسٹیشن کی تباہی سے بھارتی فضائی حملے یکلخت ختم ہو گئے۔ پاک بحریہ کے فاتح بحری بیڑے نے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دے دی تھی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت