Babar Azam

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ریکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

ویب ڈسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ڈیوڈ ملان پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بلے بازوں کی فہرست  میں چار درجے ترقی پاکرپہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے کے ایل راہول دو درجےاور نیوزی لینڈ کے کولن منرو ایک درجہ تنزلی کے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن 3 درجے تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جس کے ساتھ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی،ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالنگ کی رینکنگ میں پہلی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔افغانستان کے راشد خان، مجیب الرحمان اور آسٹریلیا کے ایشٹن اگر  بدستور ،بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجودہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی ایک درجہ ترقی پاکر چوتھی اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلےگئےجبکہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی چھٹی پوزیشن برقرا ر ہے۔

انگلینڈ کے عادل رشید دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے جس کے ساتھ پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے کین رچرڈسن  دو درجے ترقی پاکر دسویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل ایک درجہ ترقی کے بعد زمبابوے  کے سین ولیمز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پہ آگئے ہیں۔