زیدی

پچھلے 12 برس سے پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکومت کی ہے اور اسے لوٹا ہے۔ علی زیدی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): بلاول زرداری کا وفاقی حکومت کے خلاف بیان وزیرِ بحری امور علی زیدی کا پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو جواب دیا، بلاول زرداری سیلاب کے شکار عوام کی کسمپرسی کا الزام وفاقی حکومت کے سر دھر رہے ہیں، علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ پچھلے 12 برس سے پیپلز پارٹی نے سندھ پر حکومت کی ہے اور اسے لوٹا ہے، بلاول کے خیالات سے پیپلزپارٹی کی نا اہلی ہی نہیں بلاول کی نادانی بھی جھلکتی ہے، نہ روٹی، نہ کپڑا، نہ مکان، محض سندھ کے عوام کو بیوقوف بنانے کا ایک حربہ ہے، نعرہ لگاتے ہیں بھٹو زندہ ہے حالت یہ ہے کہ بھٹو کے داماد اور نواسے نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، بھٹو کے داماد اور نواسے نے سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، سماجی بہبود کے حوالے سے بھٹو کا ایجنڈا حقیقت میں تحریک انصاف نافذ کررہی ہے، باپ بیٹے کیلئے پیغام ہے کہ بھٹو زندہ تو نہیں شرمندہ ضرور ہے، وفاقی حکومت نے اہل کراچی کیلئے قدم بڑھائے ہیں، وفاقی حکومت سے سندھ کے عوام کیلئے بھی جو کچھ بن پڑا کرے گی،
وفاقی وزیر برائے بحری امور کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھی کچھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور سندھ کی تمام ڈویثنز میں انتظامی عہدوں پر کم از کم گریڈ 21 کے افسر لگائے،

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، 6ججز کو خطوط کے معاملے پر آج فل کورٹ اجلاس طلب